سرکاری جنگل سے درخت کاٹتے لکڑی چوردرخت کے نیچے آ کر ہلاک

سرکاری جنگل سے درخت کاٹتے لکڑی چوردرخت کے نیچے آ کر ہلاک

راجن پور ،مٹھن کوٹ(ڈسٹر کٹ رپورٹر،نامہ نگار) راجن پور ،نواحی علاقہ کوٹلہ حسین میں سرکاری جنگل سے دَرخت کاٹتے لکڑی چور درخت کے نیچے آکر ہلاک ،تھا نہ کوٹ مٹھن پو لیس نے نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی،تفصیل کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقہ مڈ مولوی کا رہائشی مرزا گوپانگ جس کی عمر پنتالیس سال بتائی جاتی ہے سرکاری جنگل سے لکڑی کاٹتا تھا گذشتہ سے پیوستہ شب(بقیہ نمبر64صفحہ12پر )

وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لکڑیاں کاٹ رہا تھا کہ بھاری بھر کم درخت کٹتے ہی اُس کے اوپر آگر اجس کے نیچے وہ دب کر ہلاک ہو گیا پولیس تھا نہ کوٹ مٹھن نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے راجن پور بھجوادی ہے دوسری جانب ایس ایچ او کوٹمٹھن ملک منیر حسین کے مطابق موقع پر چارآراء مشینیں بھی برآمد کی گئی ہیں جبکہ متقول مرزا گوپانگ اس سے پہلے لکڑی چوری کے مقدمہ میں عدالتی مفرور ہے تاہم اس مقد مہ کافیصلہ میرٹ پر کیا جائیگا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر