ٹریفک حادثات، 2سگے بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق، نوجوان نے خودکشی کر لی

ٹریفک حادثات، 2سگے بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق، نوجوان نے خودکشی کر لی

گگو منڈی، چوک سرور شہید، میلسی (نمائندگان) تیز رفتار کار اوور ٹیکنگ کے دوران ٹرک بے قابو کار درخت سے ٹکرا گئی 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے قرض خواہوں سے تنگ نوجوان کے خودکشی کر لی اس سلسلہ میں گگو منڈی سے نامہ نگار کیمطابق نو احی گا ؤں 195ای بی کے رہا ئشی اشرف ڈوگر تقریباً ایک ہفتہ قبل سعودیہ عرب سے واپس آیا تھا اور گذشتہ اپنے بھائی اسلم کے ہمراہ اپنے عزیز واقارب سے ملنے کے بعد واپس اپنے گا ؤں 195ای بی جا رہا تھا جب ان کی کار چک نمبر189ای بی کے قریب پہنچی تو گنے سے لدی ہو ئی ٹرالی کراس کر تے ہو ئے کار بے قا بو ہو کر سٹر ک کنا رے درخت سے ٹکڑا گئی جن کے نتیجے میں دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے زخمیو ں کو مقامی سر کاری ہسپتال لے جا یا گیا لیکن ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر مو جو د نہ تھا جس پر اُنہیں نِشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا لیکن محمد اشرف ڈوگر نے وہاڑی پہنچ کر دم تو ڑ دیا جب کے محمد اسلم ڈوگر کو نشتر ہسپتال ملتا ن پہنچا دیا گیا لیکن وہ بھی جاں بحق ہو گیا بتا یا گیا ہے کہ محمد اشرف کا ایک کمسن بیٹا جبکہ محمداسلم کی چار بیٹیاں ہیں چوک سرور شہید سے نامہ نگار اور سپیشل رپورٹر کیمطابق ملتان کے علاقہ سورج میانی سے چار افراد ایک کار نمبری MLM8060 پر فتح پور جارہے تھے۔ کہ چوک سرورشہید کے قریب حسین آباد فار م کے سامنے اور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنیوالے ٹرک نمبری C-2136 ڈی آئی خان سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں ایک شخص توقیر حسین ولد حاجی کوثر حسین موقع پر جاں بحق ہوگیا۔جبکہ تین افراد سجاد، اللہ دتہ ، حاجی کالو شدید زخمی ہوئے۔جنہیں پٹرولنگ پولیس ریاض آباد نے ہسپتال پہنچایا، چاروں کا تعلق سورج میانی ملتان سے تھا۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کیمطابق مقروض نے قرض خواہوں کے تقاضوں سے تنگ آکرخودکشی کرلی ۔بتایاجاتاہے کہ جاوید نامی ایک نوجوان نے لوگوں کی لاکھوں روپے کی رقم دینی تھی قرض خواہوں کے مطالبے سے تنگ آکرخودکشی کرلی ۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر