باجوڑایجنسی ، تاجروں کا عنایت کلے بازار میں مطالبات کے حق میں مظاہرہ

باجوڑایجنسی ، تاجروں کا عنایت کلے بازار میں مطالبات کے حق میں مظاہرہ

باجوڑایجنسی (نمائندہ خصوصی) باجوڑایجنسی میں آل تاجر برادری کا عنایت کلے بازار میں مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ۔ آل تاجر برادری باجوڑایجنسی کا ایک اجلاس منعقد ہوا اور بعد ازاں ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیاگیا ۔اجلاس اور احتجاجی مظاہرے میں آل تاجر برادری باجوڑ کے صدر حاجی شیر بہادر ، عنایت کلی بازار کے صدر حاجی شاہ محمد ، صوفی حمید ، حاجی محمد ،خاربازار کے حاجی فرمان ،محمدی شاہ ، ہسپتال بازار کے صدر خلیل اللہ جان ،قذافی بازار کے صدر گل شاہ لی ، لوئی بازار کے رو ح اللہ ، ناوگئی بازار کے صدر علی بہادر، تنگی بازار کے رضا شاہ ، راغگان بازار کے فقیر گل اور صدیق آباد پھاٹک بازار عبدالغفو راور فضل الرحمن سمیت تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تاجر برادری کے رہنماؤں کا کہناتھا کہ مارکیٹ کے اندر مزید دکانات کے تعمیر کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے کیونکہ مزید دکانات کی تعمیر سے پہلے سے موجود دکانوں کی اہمیت ختم ہوجائیگی اور اس سے تاجر وں کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مالک جائیداد ظلم کررہاہے لہذا پولیٹیکل انتظامیہ اور باجوڑ سکاؤٹس فوری طورپر دکانات کے تعمیر روک دیں ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ مالک جائیداد کیخلاف کاروائی کریں ۔ مقررین نے کہا کہ آپریشن کے دوران بازا رکو سخت نقصان پہنچا ہے اور حکومت نے بھی تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر