تمام دنیا میں پختون قوم کو دھشت گردی اور انتہا پسندی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے‘ رحیم اللہ یوسفزئی

تمام دنیا میں پختون قوم کو دھشت گردی اور انتہا پسندی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ...

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان) تمام دنیا میں پختون قوم کو دھشت گردی اور انتہا پسندی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ لیکن پختون قوم نے ثابت کر دیا کہ وہ امن پسند اور مہمان نواز قوم ہیں۔ میری وزارت میرے لئے ایک چیلنج ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبہ پختون خواہ کے سینئر وزیر سکندر خان شیرپاوٗاور سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی نے غونڈو کاٹلنگ میں دستکاری سنٹر کی افتتاح کے دوران کیا۔ انھوں نے اس موقع پر بابوزئی سمال ڈیم کی منظوری دی۔ جس پر ایک ارب 50کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ کاٹلنگ میں اسپیشل ایجوکیشن شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ انھوں نے کہا کہ دستکاری سنٹر جاپان کے تعاون سے مکمل ہوئی۔ پہلے مرحلے میں دستکاری سنٹر میں 20سلائی مشینیں اور 20دستکاری کی مشینیں ہیں۔ جس سے غریب خواتین اپنے گھروں میں خود استفادہ حاصل کرنے کی صلاحیت پیدا کرینگی اور کمائی بھی حاصل کرینگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر