مردان پولیس نے جعلی وزیرتعلیم کو گرفتار کرلیا

مردان پولیس نے جعلی وزیرتعلیم کو گرفتار کرلیا

مردان ( بیورورپورٹ )مردان پولیس نے جعلی وزیرتعلیم کو گرفتار کرلیا اصل وزیر ان دنوں بیرون ملک دورے پر ہیں ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے تھانہ جبر کے قریبی علاقہ شنکر کے رہائشی طارق ولد عبدالقادر پر الزام ہے کہ وہ خود کو وزیرتعلیم ظاہر کرکے مختلف سرکاری اداروں کو بلیک میل کررہاتھا اور حالیہ این ٹی ایس ٹسٹوں میں بھی بطور وزیرسفارشیں کی تھیں تاہم گذشتہ روز پولیس کے ہتھے چڑھ گیا معلوم ہواہے کہ مبینہ جعلی وزیر میڈنس کے کاروبار سے وابستہ ہے پولیس نے دفعہ 419,171اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے یادرہے کہ صوبے کے وزیرتعلیم محمد عاطف خان ان دونوں بیرون ملک دورے پر ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر