واپڈ ا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر زیونین واپڈا ریفرنڈم میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی‘ ظفر اللہ
تیمرگرہ ( بیور ورپور ٹ ) واپڈ ا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر زیونین واپڈا ریفرنڈم میں بھر پور کامیابی حاصل کر کے کلین سویپ کرے گی۔ان خیالات کا اظہار واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر زیونین دیر ڈویژن کے چیئرمین ظفر اللہ خان ظفر نے واپڈا ہائیڈرو ورکرز کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دو فروری ہونے والے واپڈا ریفرنڈم میں ہائیڈرو ورکر ز یونین بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔ انہوں نے ورکر زپر زور دیا کہ وہ نام و نہاد یونینز کو دھوکوں میں نہ آئے اور واپڈا کو تقسیم کرنے اور نجکاری سے بچانے کیلئے دو فروری کو پانچ ستاروں والے سبز پرچم کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر مزدور دوستی کا ثبوت دے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو ورکرز یونین محنت کشوں کا واحد نمائندہ اور بانی یونین ہے جو ورکر وں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ واپڈ اریفرنڈم میں ہائیڈر و الیکٹرک ورکر زیونین کی کامیابی یقینی ہے۔