مردان تا خارکئی ریلوے ٹریک بحال کیا جائے‘ اسرار کرن

مردان تا خارکئی ریلوے ٹریک بحال کیا جائے‘ اسرار کرن

درگئی ( نمائندہ پاکستان ) ممتاز سماجی کارکن میاں محمد اسرار کرن، کونسلر حاجی نور محمد شاہ اور عبد الرحمان نے اپنے ایک اخباری بیان میں وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر ریلوے سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ مردان تا خارکئی ریلوے ٹریک بحال کرکے متعلقہ تمام ریلوے سٹیشنوں کو فعال کردی جائے۔ ریلوے لائن موجود ہے لیکن ٹرین 1990سے نہیں آرہی جس کے سبب ملکی وسائل برباد ہورہے ہیں ۔ انہون نے مطالبہ کیا کہ ریلوے سٹیشن خارکئی سے ممکنہ ٹنل کے ذریعے ریلوے ٹریک شمالی علاقوں ، سوات ، چترال اور سی پیک روٹ تک منسلک کیا جاسکتا ہے جس سے نہ صرف علاقے کے عوام کو تجارتی مال برداری ، سفر اور روزگار کے مسائل میں کمی کے فوائد مل سکیں گے بلکہ اس تاریخی ریلوے لائن سے سی پیک منصوبے کو بھی تقویت مل جائے گی۔ ان سماجی ورکرز نے پر زور مطالبہ کیا کہ سی پیک منصوبے کے ساتھ مالاکنڈ ڈویژن کو ریلوے لائن کے ذرہعے منسلک کرکے ابتدائی مرحلے میں نوشہرہ ، مردان تا درگئی ریلوے لائن ریلوے گاڑیوں کے آمد و رفت کے لئے فعال بنائی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر