پیرا میڈیکس کلاس فور یونین کے وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات

پیرا میڈیکس کلاس فور یونین کے وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیور ورپور ٹ ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال تیمرگرہ پیرا میڈیکس کلاس فور یونین کے صدر نور اللہ جان اور جنرل سیکرٹری پیر زادہ کے قیادت میں ایک وفد جو نرسنگ ایسو سی ایشن صدر مختار خان ،محمد رحیم ،عبد السلام پاچا ،شاہ اسلام اور خالد پر مشتمل تھا گزشتہ روز احیاء العلوم بلامبٹ میں صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید سے ملاقات کر کے انہیں اپنے مطالبہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کے بارے میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر اپنے تشویش سے اگاہ کیا صوبائی وزیر خزانہ نے کلاس فور پیرا میڈیکس ملازمین کے مسائل غور سے سنیں اور انہیں بتا یا کہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کا فائل منظوری کیلئے چیف منسٹر کے پاس گیا ہے لہذا کلاس فور پیرامیڈیکس کے صوبائی قائدین ہمارے ساتھ مل بیٹھ کر ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کے منظوری کاحل نکالینگے ۔ صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کے منظوری میں مخلص ہے اور وہ اس حوالے سے بھر پور کردار ادا کرینگے۔