امیر مقام کی سینئر صحافی حاجی محمد شفیع کی تعزیت کیلئے مردان پریس کلب آمد

امیر مقام کی سینئر صحافی حاجی محمد شفیع کی تعزیت کیلئے مردان پریس کلب آمد

مردان (بیورورپورٹ ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اوروزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے مردان پریس کلب آکر سابق صدر حاجی محمد شفیع کے انتقال پر صحافیوں سے تعزیت کی اور مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی سابق صوبائی وزیراطلاعات عبدالسبحان ،مسلم لیگ کے صوبائی نائب صدر اعظم خان اور ضلعی جنرل سیکرٹری نواب زادہ ارسلاخان بھی ان کے ہمراہ تھے انجینئر امیرمقام نے پریس کلب کے صدر ایم بشیرعادل ،نائب صدر بخت محمد ،جائنٹ سیکرٹری یوسف خان ،فنانس سیکرٹری پرویز شاہین اور مرحوم کے بیٹوں محمد عباس اور محمد فیصل کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم حاجی محمد شفیع کی صحافتی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہاکہ حاجی محمد شفیع ایک متحرک او رنڈر صحافی تھے اوران کی خدمات ہمیشہ ہمشیہ یاد رکھی جائیں گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر