مردان شہر میں نوجوان کا قتل‘ مقدمہ درج
مردان (بیورورپورٹ ) شہر کی سبزی منڈی میں ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاگیا ،واردات دوماہ قبل ہونے والی زبانی تکرار پرپیش آئی پولیس کے مطابق کس کورونہ کے رہائشی محب اللہ ولد سخی گل اپنے گھر جارہاتھاکہ سبزی منڈی کے قریب مبینہ ملزمان ابراہیم اورمیرسلام نے اندھادھند فائرنگ کردی جس سے محب اللہ لگ کر موقع پر جان بحق ہوگیا واردات کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کے حوالے سے مقتول کے بھائی نجیب اللہ کے بیان پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا جس میں بتایاگیاہے کہ ملزمان سے مقتول کی دوماہ قبل زبانی تکرار ہوئی تھی جس کا انہیں رنج تھا