امن کمیٹی بین المذ اہب ہم آہنگی تحصیل شبقدر کی کابینہ تشکیل ‘ مولانا اقبال چیئرمین منتخب

امن کمیٹی بین المذ اہب ہم آہنگی تحصیل شبقدر کی کابینہ تشکیل ‘ مولانا اقبال ...

شبقدر( نمائندہ خصوصی )امن کمیٹی بین المذ اہب ہم آہنگی تحصیل شبقدر کی کابینہ تشکیل دے دی گئی ۔ مولانا محمد اقبال حقانی چیئرمین جبکہ تاج محمد جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ آمن کمیٹی بین المذاہب ہم اہنگی تحصٰل شبقدر کا انتخابی اجلاس شبقدر میں منعقد ہوا ۔ جس میں صوبائی چیئرمین علامہ محمد شعیب نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اجلاس میں شبقدر کے کثیر تعداد میں آمن کمیٹی بین المذاہب کے کارکنوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تحصیل شبقدر کیلئے حاجی رضوان احمد زئی سرپرست جبکہ مولانا محمد اقبال حقانی چیئرمین منتخب ہو گئے دیگر کابینہ میں سید محمد خارث شاہ سینئر نائب صدر ، تاج محمد جنرل سیکرٹری ، بخت محمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،قاری محمد عاطف فنانس سیکرٹری ، مولانا ابوبکر سیکرٹری اطلاعات ، مفتی عبید اللہ حقانی سیکرٹری انتظامی امور ، مولانا عابد خان حقانی ،جمال خان ایڈیشنل سیکرٹری انتظامی امور اور حاجی نثار محمد سالار اعلی منتخب ہو گئے ہیں ۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید عابد علی شاہ بھی موجود تھے ۔ انتخابی اجلاس سے صوبائی چیئر مین علامہ محمد شعیب نے کہا کہ پاکستان کا تحفظ ہم سب کی اولین ذمہ داری ہیں اور اس عرض سے آمن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی ملک میں قیام آمن کیلئے سیاسی اور اخلاقی کوششیں جاری رکھیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ قیام آمن عوام کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے ۔ہمارادین ہمیں آمن سلامتی اور مخبت کا درس دیتا ہے اس لئے تمام مسلمان انسانیت کیلئے آمن کا پیغام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ منتخب کابینہ قیام آمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر