مٹہ‘ ٹریفک واقعات میں خاتون جاں بحق‘ 2 افراد شدید زخمی

مٹہ‘ ٹریفک واقعات میں خاتون جاں بحق‘ 2 افراد شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ (نمائندہ پاکستان)مٹہ میں ٹریفک کے دو مختلف واقعات ایک خاتون جان بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ۔ پولیس نے رپورٹ درج کی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ کے دو مختلف مقامات میں ٹریفک کے دو مختلف واقعات میں ایک خا تون جاں بحق ہوکر دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔پہلاواقعہ مٹہ برہ درشخیلہ کے قریب ہوا ۔جہاں پر ایک خاتون مسماۃ (ش) زوجہ نواز خان کو ایک فیلڈر موٹر کار نے ٹکر دیکر شدید زخمی کردی ۔جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی ۔جبکہ دوسرا واقعہ مٹہ کے علاقہ چپریال با لاسور میں ہوا ۔جہاں پر ایک موٹر سائیکل اور سوزکی کی درمیان تصادم ہوا ۔جس کی نتیجے میں موٹر سائیکل سوار حضرت ولد معتبر سکنہ میرہ بالاسور اور شہزادہ ولدسخی سکنہ میرہ چپریال شدید زخمی ہوکر علاج کیلئے مٹہ ہسپتال لائے گئے ۔پولیس نے رپورٹ درج کی ہے ۔