تحصیل واڑی کے ری الیکشن میں متحدہ قومی محاذ کے ساتھ انتخابی اتحاد کی توثیق

تحصیل واڑی کے ری الیکشن میں متحدہ قومی محاذ کے ساتھ انتخابی اتحاد کی توثیق

واڑی(نمائندہ پاکستان)پیپلز پارٹی دیر بالا نے تحصیل واڑی کے ری الیکشن میں متحدہ قومی محاذ کے ساتھ انتخابی اتحاد کی توثیق کردی ہے ،ضمنی الیکشن میں اتحادی جماعتوں نے پی پی پی کی غیر مشروط حمایت کرکے احسان کیا تھا جس کے بدلے تحصیل ری الیکشن میں ھرقسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس سلسلے میں گزشتہ روز واڑی میں پیپلز پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام یونین کونسلوں کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ ثناء اللہ ،پی پی پی واڑی کے صدر ملک شیر بھادر خان ،سابق ضلعی جنرل سیکرٹری رضاء اللہ خان ایڈوکیٹ ،ملک عمرزمین ،ملک محمد خان و دیگر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے واڑی کونسل واڑی کے ری الیکشن میں پیپلز پارٹی غیر مشروط طور پر متحدہ قومی محاذ کی حمایت کرکے اتحاد کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لئے بھر پور ساتھ دیگی انہوں نے کہا کہ پہلے ضمنی الیکشن اور اب تحصیل ری الیکشن میں جماعت اسلامی کو شکست دیکر دیر بالا سے صفایا کریں گے کیونکہ جماعت اسلامی نے دیر کے عوام کو اسلام کے نام پر دھوکہ کرکے اپنا اجارہ داری قائم کردی ہے جس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے متحدہ قومی محاذ ایک کار آمد ہتھیار ثابت ہوگیا ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 93کے ضمنی الیکشن میں متحدہ قومی محاذ میں شامل جماعتوں نے پی پی پی کا غیر مشروط طور حمایت کی تھی جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کا امیدوار جیت گیا تھا اس لئے تحصیل ری الیکشن میں پی پی پی اتحادی جماعتوں کے نامزد کردہ امیدواروں کو مکمل طور پر سپورٹ کریگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر