شبقدر بازار کی خوبصورتی کیلئے جلد ترقیاتی منصوبے جلد شروع کئے جارہے ہیں‘ تحصیل ناظم

شبقدر بازار کی خوبصورتی کیلئے جلد ترقیاتی منصوبے جلد شروع کئے جارہے ہیں‘ ...

شبقدر( نمائندہ خصوصی ) شبقدر بازار کی خوبصورتی کیلئے جلد ترقیاتی منصوبے جلد شروع کئے جارہے ہیں ۔ بازار میں سٹریٹ لائٹ ،نکاس آب اور کئی دوسرے منصوبے شامل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل ناظم شبقدر حاجی ظفرعلی خان نے تحصیل کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل کے تمام نمائندگان ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں گے ۔اور بازار کی خوبصورتی کیلئے ان منصوبوں کو اعلی معیار کے مطابق تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ تحصیل ناظم نے کہاکہ شبقدر تحصیل کونسل صوبے کا مثالی کونسل ہے جہاں پر انتہائی باشعور اور سمجھدار ممبران ہیں ۔گذشتہ عرصے کے دوران صفائی سمیت کئی ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں جن میں سینٹیشن کے ساتھ پینے کے صاف پانی کے منصوبے شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کے باہمی اتفاق سے آج شبقدر ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے ۔ شبقدر تحصیل میں آنے والے اے ڈی پی بجٹ میں کروڑوں روپے کے منصوبے شامل ہیں جن میں تمام یونین کونسلوں میں مساوی بنیاوں جبکہ مشترکہ منصوبوں کو باہمی مشاورت سے تیار کیا گیا ہیں ۔ شبقدر کے عوام سے میونسپل سروس سمیت کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں گے ۔ تحصیل ناظم نے کہاکہ ٹی ایم اے میں اہلکاروں کی خاضری یقینی بنانے کیلئے بائیومیٹرک سسٹم لگایا جا رہا ہے تاکہ عوام کی خد مت میں کوئی کسر باقی نہ رہ سکیں اور ملازمیں اپنی ڈیوٹی پر کاضری یقینی بنائیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر