تحصیل واڑی میں ری الیکشن اور کونسل کی تحصیل الیکشن کمیشن کا یکطرفہ فیصلہ ہے‘ صاحبزادہ عارف اللہ

تحصیل واڑی میں ری الیکشن اور کونسل کی تحصیل الیکشن کمیشن کا یکطرفہ فیصلہ ہے‘ ...

واڑی(نمائندہ پاکستان)جماعت اسلامی دیر بالا نے تحصیل واڑی کے ری الیکشن اور کونسل کی تحلیل کو الیکشن کمیشن کا یکطرفہ فیصلہ قرار دیا ہے اور ری الیکشن کے خلاف دائیرہ رٹ پر سٹے آرڈر لینے آج عدالت جائیگی ،ہمارے مینڈیٹ کو چرانے کی اجازت نہیں دیں گے تحصیل کونسل واڑی کے نظامت پر جماعت اسلامی ہی کا امیدوار کامیاب ہوگا واڑی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ ،ضلعی امیر حنیف اللہ ایڈوکیٹ ،ضلع ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ ،سابق ایم پی اے ملک بہرام خان ،حاجی محمد شعیب ،ملک اعظم خان و دیگر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحصیل کونسل واڑی کو تحلیل کرنے اور ری الیکشن کے متنازعہ فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی اسلام آباد ہائی کورٹ سے سٹے آرڈر لینے آج عدالت جائیگی اور ہمیں امید ہے کہ عدالت اس سلسلے میں حق پر مبنی فیصلہ کریگی انہوں نے کہا کہ بعض قوتوں سے دیر بالا میں جماعت اسلامی کا مقبولیت ہضم نہیں ہورہا ہیں اور ہماری مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ کبھی بھی اپنے اس مزموم مقاصد کے حصول میں کامیاب نہیں ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک مظبوط قوت ہے جس کے خلاف اتحاد کرنے والے سیکولرز جماعتوں کو الیکشن میں عبرتناک شکست سے دوچار کرائیں گے اور اگر تحصیل واڑی میں ری الیکشن کا فیصلہ آگیا تو تمام یونین کونسلوں سے اپنے امیدوار نامزد کرکے میدان میں اتاریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر