گورنمنٹ ڈگری کالج کوہی شیر حیدر کو پوسٹ گریجویٹ کا درجہ مل گیا

گورنمنٹ ڈگری کالج کوہی شیر حیدر کو پوسٹ گریجویٹ کا درجہ مل گیا

باڑہ (نامہ نگار) ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا ہاشم خان آفریدی نے گورنمنٹ ڈگری کالج کوہی شیر حیدر کو پوسٹ گریجویٹ اور کالا خیل ہائی سکول کو ہائر سکنڈری میں اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خیبر ایجنسی میں شدت پسندی کے واقعات میں تباہ شدہ 68سکولوں کو جدید طرز پر دوبارہ تعمیر علاقائی لوگوں کے لئے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے جبکہ 2018تک تحصیل باڑہ کے ہر قبیلے میں ایک ہائی سکول کو ہائر سکنڈری کا درجہ دینے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام اور سماجی تنظیموں کو علاقے میں تعلیمی مسائل اجاگر کرنے اور اسے حکام تک پہنچانے میں کردار آدا کریں خیبر ایجنسی میں غیر فعال سکولوں میں محکمہ ایجوکیشن کے ساتھ تعاون کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باڑہ کوہی شیر حیدر کالج میں خیبر سٹوڈنٹس یونین کی جانب سے نئے طلباء کے لئے منعقد کردہ ویلکم پارٹی سے خطاب کے دوران کیا ہے ۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی حاجی ناصر خان آفریدی، امیدخیبر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئر مین صحبت خان آفریدی ،ملک دین خیل قومی سرشتہ مشر حاجی مغل باز ،پرنسپل کوہی شیر حیدر تصبیح اللہ ،ایجنسی ایجوکیشن آفیسر جدون وزیر ،پروفیسر گل وزیر اظہر اور خیبر یونین اور سٹوڈنٹس یونین کے ذیلی طلباء رہنماؤں سمیت کثیر تعدادمیں کالج طلباء بھی موجود تھے۔تقریب سے خیبر سٹوڈنٹس یونین کے نومنتخب صدر محمد صدیق خان نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ سابق کے ایس یو صدر زاہد اللہ آفریدی نے بڑی دھواں دار اندازمیں علاقائی طلباء اور اساتذہ کو درپیش مسائل بیان کئے۔انہوں نے بھوت اور غیر فعال سکولوں سمیت بعض اساتذہ اور سرکاری اہلکار ڈیوٹی کی بجائے صحافت کررہے ہیں اوردیوٹی نہیں کرتے ۔جس پر ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا، رکن قومی اسمبلی باڑہ اور ایجنسی ایجوکیشن آفیسر خیبر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر ایجنسی تعلیمی اداروں کی اہلکار وں اور اساتذہ کو خبر دار کیا ہے کہ عوامی شکایات کو مد نظر رکھ کر غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کار وائی کی جائے گی اور کسی اہلکار کو صحافت کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر