الخدمت فاؤنڈیشن عوام کے بے لوث خدمت کیلئے سرگرم عمل ہے‘ خالد وقاص
بٹ خیلہ(بیورو رپورٹ)الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخواکے صدرخالدوقاض چمکنی نے کہاہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن محدودوسائل کے باوجود بے سہارااوریتیم بچوں کوتعلیم فراہم کرنے کے علاوہ ہرشعبہ میں دن رات خدمت کررہے ہیں کوئی بھی تنظیم مالی وجانی تعاون کے بغیرنہیں چل سکتی عوام الخدمت فاؤنڈیشن کومزیدترقی کے راہ پرگامزن کرنے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کارضاکاربن کرمالی امداد بھی فراہم کیاجائے تاکہ پورے ملک کے غریب عوام اس سے مستفیدہوسکے ان خیالات کااظہارخالدوقاص خان نے گزشتہ روزالخدمت فاؤنڈیشن مالاکنڈ کے نومنتخب ضلعی صدرسابق تحصیل ناظم شہاب حسین خان سے حلف برداری کے تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرجماعت اسلامی کے صوبائی راہنماسابق وزیرخزانہ شاہ رازخان سیدبختیارمعانی اوردیگرراہنمابھی موجودتھے ۔انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن واحدسماجی تنظیم ہے جوپورے دنیامیں غریب عوام کی بے لوث خدمت میں مصروف عمل ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کارخیرمیں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکربن کرمالی امدادبھی فراہم کیاجائے کیونکہ کوئی بھی تنظیم عوام کے تعاون کے بغیرنہیں چل سکتی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اسلامی نظام نہ ہونے کی وجہ سے غریب لوگوں کے بچے دربدرہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاک جب تک ملک میں اسلامی نظام کاقیام نہ ہواس وقت تک ملک کے مسائل حل نہیں ہونگے کیونکہ تمام مسائل کاحل صر ف اورصرف اسلامی نظام میں مضمرہے۔