تحصیل باڑہ کے قبیلہ ’’برقمبر خیل ‘‘اور ’’سلووبر‘‘کا پولیو ٹیموں سے تعاون کا اعلان

تحصیل باڑہ کے قبیلہ ’’برقمبر خیل ‘‘اور ’’سلووبر‘‘کا پولیو ٹیموں سے ...

باڑہ (نامہ نگار) تحصیل باڑہ کے قبیلہ بر قمبر خیل اور شلووبر نے پیر کے روز سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم میں پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ۔پولیو حکام اور ڈبلیو ایچ او کے زیر اہتمام ہفتہ کے روز تحصیل باڑہ شلوبر کے علاقہ نوگزی بابا میں شاہ خالد کے حجرے میں 36رکنی قومی سرشتہ ممبران کے ساتھ محکمہ صحت اور پولیٹیکل حکام باڑہ کے زیر اہتمام عوامی شمولیت پروگرام(Community engagement program ) کے تحت تقریب منعقد کی گئی جس میں قومی عمائدین اور گاؤں کے لوگوں نے بھی شرکت کی ۔مذکورہ پروگرام میں پولیو حکام کی جانب سے ایریا کوارڈینیٹر ڈاکٹر کاشف ،پی ای آوڈاکٹر مصل خان آفریدی اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے بھی موجود تھے ۔شلوبر قبائلی مشران نے پولیو کی وجہ سے لوکل کمیونٹی میں درپیش ہونے والی صورت حال کواطمینان بخش قرار دیا اور محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پولیو قطروں سے علاقے میں کوئی خوف و خطر کی بات نہیں ہے اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ۔دریں اثنا ایک اور پروگرام بر قمبر خیل میں بھی منعقد ہوا جہاں مقامی سرشتہ ممبران ،طالب جان ،سید انور اور دیگر عمائدین سے پولیو حکام کے کامیاب ملاقاتیں ہوئی اور پولیو مہم میں علاقائی لوگوں نے بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا اور اس موقع پر بر قمبر خیل اور شلوبر کے علاقے نوگزی بابا میں بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا افتتاح بھی کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر