خان ولی آفریدی جماعت اسلامی تحصیل باڑہ کے امیر مقرر

خان ولی آفریدی جماعت اسلامی تحصیل باڑہ کے امیر مقرر

باڑہ (نامہ نگار)جماعت اسلامی خیبر ایجنسی نے خان ولی آفریدی کو تحصیل باڑہ کا امیر مقرر کیا ہے ۔اس بات کا فیصلہ خیبر ایجنسی کے امیر جماعت اسلامی شاہ فیصل آفریدی نے جماعت اسلامی کے ایک مشاورتی اجلاس میں کیا ہے ۔ تحصیل باڑہ کے جماعت اسلامی کے کارکنان کی کثرت رائے سے خان ولی آفریدی کو سال 2017 .18کے سیشن کے لئے امیر مقرر کرنے کے بعد خیبر پختونخواء کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے ان کی تقرری کی تو ثیق کی ہے ۔واضح رہے کہ خان ولی آفریدی سابقہ سیشن میں جماعت اسلامی باڑہ کے جنرل سکرٹری رہ چکے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر