ڈیرہ‘ ناقص سیکورٹی پر مسلم بازار کے چار صراف کیخلاف مقدمہ درج

ڈیرہ‘ ناقص سیکورٹی پر مسلم بازار کے چار صراف کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)سٹی پولیس نے ناقص سیکورٹی پر مسلم بازار کے چار صراف کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،صرافوں نے سٹی پولیس کے رویہ کیخلاف شہر کے وسط چوگلیہ میں کیمپ لگا کر احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے شہر کے مسلم بازار میں واقع چار صرافوں کیخلاف ناقص سیکورٹی ہونے پر الگ الگ مقدمات درج کرلیئے۔دوسری طرف مرکزی تاجر اتحاد مسلم بازار اور صرافوں نے شہر کے وسط چوگلیہ پر کیمپ لگاکر سٹی پولیس کے رویہ کیخلاف احتجاج کیا انہوں نے کہا کہ پولیس سیکورٹی کیمروں کی تنصیب کی آڑ میں صرافوں اور تاجران کو ہراساں کررہی ہے جو زیادتی ہے انہوں نے اس موقع پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے فوری خاتمہ کا بھی مطالبہ کیا۔