ڈیرہ‘ مضر صحت دودھ کیخلاف کریک ڈاؤن

ڈیرہ‘ مضر صحت دودھ کیخلاف کریک ڈاؤن

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)وزیر خوراک خیبرپختونخواہ الحاج قلندر خان لودھی اور سیکرٹری فوڈ خیبرپختونخواہ کی خصوصی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف بازاروں اور گلیوں میں غیر معیاری دودھ کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے تحت ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈیرہ نذیر رحمن وزیر کی قیادت میں اے ایف سی چوہدری خلیق،انسپکٹر جنید خان گنڈہ پور نے سرکاری نرخوں سے زائد نرخ پر دودھ فروخت کرنیوالے دکانداروں کو 42 ہزار روپے جرمانہ کیا اور ایک ایف آئی آر تھانہ صدر میں درج کی اسی طرح محکمہ خوراک کی ٹیم نے ناقص دودھ کے 20 نمونے پشاور لیبارٹری روانہ کیئے جسکی رپورٹ آنے کے بعد مذید کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ڈی ایف سی نذیر الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ سرکاری نرخوں سے زائد نرخوں پر اشیاء خوردنوش فروخت کرنیوالوں کیخلاف محکمہ فوڈ کا کریک ڈاؤن جاری رہیگا کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر