صوبے کا وزیرتعلیم میٹرک فیل ہو تو تعلیم کیسے ترقی کریگی‘ عبدالسبحان

صوبے کا وزیرتعلیم میٹرک فیل ہو تو تعلیم کیسے ترقی کریگی‘ عبدالسبحان

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان)صوبے کا وزیرتعلیم میٹرک فیل ہو تو تعلیم کیسے ترقی کریگی۔ صوبے میں معیار تعلیم اور صحت کی سہولت روز بروز گررہی ہے۔25لاکھ بچوں نے سکول نہیں دیکھا تبدیلی سے اساتذہ سر پکڑ بیٹھے ہیں۔آج صوبے میں 10ہزار سکولوں کی ضرورت ہے لیکن تحریک انصاف نے دھرنوں اور ناچ گانوں پر زور دیا ہے۔اگر ناچ گانے تبدیلی ہے تو کوئی پارٹی انکا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔ان حیالات کا اظہار پی.کے 27مسلم لیگ ن کے ایم پی اے جمشید مہمند سابقہ صوبائی وزیر عبدالبسمیان ، سابقہ صوبائی وزیر ملک جہانزیب ،سابقہ سینیٹر سرانجام خان ،تحصیل کاٹلنگ کے صدر حاجی سکندر حیات خان اور عبدالحمید نے یوسی ڈھیری دوڑیال میں شمولتی جلسے سے حطاب کے دوران کیا ۔انھوں کہا کہ ہمارے لیڈر وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے شوکت حانم ہسپتال کیلئے زمین دیدیا لیکن تحریک انصاف کا لیڈر نمک حرام نکلا انھون ہسپتال کے نام پر اربوں روپے کمالئے انکے صوبائی ممبران نے حود کرپشن کا پھنڈولا بکس کھول دیا کسی سیاسی دشمن کی ضرورت نہیں ایک جماعت میں لفظی جنگ کا اغاز شروع ہو چکا ہے اور جلد ہی انجام پہنچ جائے گا ۔ہمارے لیڈرنے پاکستان کی ترقی کا اغازکر دیا۔ گوادر کو پاکستان کا حصہ بنادیا ۔سی پیک منصوبہ شروع کیا تو محالفین سے ہضم نہیں ہورہا ۔ہمارے صوبے میں بچوں کی تعلیم داؤ پر لگادیا ۔انھوں نے انکے لئے قانون نہیں پڑھا ہے۔ کیونکہ ارٹیکل A25میں 5 سال سے لیکر 6سال تک بچوں کو مفت تعلیم دینے کاپابند ہے۔ انھوں نے انکے لئے بنیادی قانون سازی نہیں کی۔ انکی سیاست آحر ی سانس لے رہی ہے۔ائندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہی بنی گی ۔سرانجام خان اپنی تقریر کے دوران بار بار ابدیدہ ہوگئے ۔اس موقع پر درجنوں افراد نے اے این پی ۔پی ٹی ائی اور جمیت علماء اسلام سے مستفی ہو کر مسلم لیگ ن میں شمولت احتیار کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر