الخدمت فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے‘ سمیع اللہ

الخدمت فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے‘ سمیع اللہ

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) الخدمت فاؤنڈیشن نے روضتہ اطفال الاڈھنڈڈھیری میں زیرتعلیم یتیم بچوں کی کفالت کیلئے ایک لاکھ روپے کاچیک اکیڈمی کے سرپرست اعلیٰ افتخارفاروقی کوحوالہ کردیا۔اس سلسلے میں گزشتہ روزروضتہ اطفال الاڈھنڈڈھیری میں ایک تقریب منعقدہوئی اس موقع پرالخدمت فاؤنڈیشن کے سابق ضلعی صدرسمیع اللہ خان نے اکیڈمی کے ڈائریکٹرمولانامحمدافتخارفاروقی اکیڈمی میں زیرتعلیم یتیم بچوں کی کفالت کیلئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیرمشتاق آحمدخان کے خصوصی ہدایت پر الخدمت فاؤنڈیشن مالاکنڈکی جانب سے ایک لاکھ روپے کاچیک حوالہ کردیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے۔عبادت پرجنت اورمخلوق خداکی خدمت پراللہ تعالیٰ ملتاہے۔معاشرے میں یتیم بچوں کی کفالت ہم سب کی مشترکہ ذمداری ہے۔اس موقع پرفاؤنڈیشن کے دیگرراہنماشاہ جی اورظفرعلی خان بھی موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر