فیصل آباد:شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ،نوجوان جاں بحق،ایک زخمی

فیصل آباد:شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ،نوجوان جاں بحق،ایک زخمی

فیصل آباد (آئی این پی )فیصل آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے شادی میں ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے پروکیانوالہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی، اس دوران ایک گولی گلی میں کھڑے 21 سالہ نوجوان علی حمزہ کو لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا نوجوان 25 سالہ ندیم زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نو جوان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور فائرنگ میں ملوث افرادکیخلاف بلاامتیاز کاروائی کی ہدایت کردی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر