قانون ناموس رسالت کو غیر مؤثر نہیں ہونے دیں گے، حافظ احمدعلی

قانون ناموس رسالت کو غیر مؤثر نہیں ہونے دیں گے، حافظ احمدعلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری حافظ احمدعلی نے کہاہے کہ توہین رسالت پرسزائے موت قرآن وحدیث کے عین مطابق ہے، حکمران امریکی ومغربی ایماء پر ترمیم کے ذریعے قانون ناموسِ رسالت کو غیرمؤثر کرنے سے باز رہیں،قانون تحفظ ناموسِ رسالت میں ترمیم درحقیقت قانون کو غیر موثر کرنے کی سازش ہے، حکمران آئین کی اسلامی دفعات کو چھیڑنے سے گریز کریں بصورت دیگر ایک نہ ختم ہونیوالا بحران پیدا ہوگاجس سے نمٹناحکومت کے لئے مشکل ہوگا۔یہ باتیں انہوں نے کراچی میں 29جنوری کو جے یوآئی کے زیراہتمام ہونے والے کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں صوبائی امیرالحاج قاری عبدالمنان انورنقشبندی کی قیادت میں کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر علماء کرام اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کنونشن میں امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر کے علماءِ کرام شریک ہوکر قانون ناموسِ رسالتؐ کے تحفظ آئین کی اسلامی شقوں کے دفاع کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر