کراچی کومفلوج اور عوام کو ذہنی مریض بنادیا گیا ہے،وسیم احمد

کراچی کومفلوج اور عوام کو ذہنی مریض بنادیا گیا ہے،وسیم احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان ) جوائنٹ سیکریٹری وسیم احمد نے کہا کہ پاکستان کا معاشی حب کہلانے والے شہر کراچی کومفلوج اور عوام کو ذہنی مریض بنادیا گیا ہے،مقصد سب کے پیچھے پاکستان کو کمزور اور خو د کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہے۔ وسیم احمد نے کہا کہ تعلیم کی نیت سے ہو یا روزگار کی تلاش میں غرض یہ کہ عوام کا اپنی منزل پر پہنچنا تکلیف دہ مرحلہ بنادیا گیا ہے،ٹریفک جام کا مسًلہ کراچی میں شدد اختیار کرچکا ہے جبکہ ہمارے بے حس حکمران عوامی مسائل سے بے پروہ دکھائی دیتے ہیں۔ وسیم احمد نے کہا کہ کراچی کے ٹریفک جام کی بنیادی وجہ کراچی کا خستہ حال انفرااسٹکچر،بدحالی کی شکار شاہرائے، حکومتی نااہلی اور غیر موثر پالیسیاں ہیں،کراچی میں چلنے والی بڑی بڑی اور ہیوی گاڑیوں کیلئے مخصوص ٹائم اور مختص کردہ شاہراوں کے باوجود ہیوی ڈیوٹی گاڑیاں تما م قوانین کو روندتے ہوئے عام پبلک شاہراوں پر دنداتی نظر آتی ہیں ،جوٹریفک جام کے ساتھ اکثر خطرناک حادثات کی بھی وجہ بنتی ہیں۔ وسیم احمد نے کہا کہ سیوریج ، اور کچرے اٹھانے کا مسئلہ سنگین نوعیت اختیار کرچکا ہے،جسکی وجہ سے پورا کراچی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے ،جگہ جگہ کچرے کے ڈھیرجبکہ سڑکیں گٹر کے پانی سے بھری ہونے کے سبب شہری شدید قرب کا شکار ہیں وسیم احمد نے کہا کہ عوامی مسائل کو عوامی اور گلی کوچہ کی سطح پر حل کر نے کیلئے بلدیاتی نظام کا قیام وجود میں لایا گیاتھا،جسے مہاجر قومی موومنٹ مضبوط بنانے کیلئے عمل پیرا ہیں جبکہ بلدیاتی نمائندے عوامی مینڈٹ لینے کے باوجود اپنی ذمہ داریاں دوسروں کے سر تھوپنے میں لگے ہوئے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر