میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے تحت فیملی میلہ 28جنوری کو ہو گا

میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے تحت فیملی میلہ 28جنوری کو ہو گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ ہسپتال کے تحت فیملی میلے کا آغاز28جنوری کو ہو گا دو روزہ فیملی میلا29جنوری تک جاری رہے گا ۔میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ ہسپتال کے تحت فیملی میلا منانے کا مقصد عام شہریوں میں صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا،انہیں درپیش مسائل کا حل اور بیماریوں کے روک تھام کو یقینی بنانا ہے ۔دو روزہ فیملی میلے میں طب کے شعبے سے وابستہ معروف کمپنیاں بھی شرکت کر رہی ہیں جو اپنی مصنوعات خصوصی رعایت کیساتھ متعار کرائیں گی ۔ بچوں کے لئے مختلف کھیل ،فوڈ اسٹریٹ ، کھانا پکانے کے براہ راست شو جیسی سرگرمیاں بھی میلے میں لوگوں کی توجہ کا مرکز ہوں گی۔اس رنگا رنگ میلے میں امید کی جا رہی ہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد کیساتھ صحت اور حکومتی شعبے سے پروفیشنل سمیت بزنس کمیونٹی ،اسپورٹس ،میڈیا کی اہم شخصیات شریک ہوں گے ۔یاد رہے کہ میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ ہسپتال2010ء سے پروفیشنل ٹیم کیساتھ صحت کی سہولتیں فراہم کر رہا ہے جہاں صحت کے عالمی معیار کے تحت علاج و معالجے کو اہمیت دی جاتی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر