روزی خان وفادار جمہوری کارکن تھے ، بلاول بھٹو

روزی خان وفادار جمہوری کارکن تھے ، بلاول بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے بانی کارکن روزی خان کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ کامریڈ روزی خان 75سال کی عمر میں مرض قلب کی وجہ سے لاہور میں انتقال کر گئے، اپنے تعزیتی پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کامریڈ روزی خان کی بحالی جمہوریت اور آمریت کے خلاف جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی بھر ایک سچے اور وفادار جمہوری کارکن رہے، بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواھقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر