تحریک انصاف تیزی سے مضبوط ہورہی ہے ، ڈاکٹر عارف علوی

تحریک انصاف تیزی سے مضبوط ہورہی ہے ، ڈاکٹر عارف علوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سچل گوٹھ میں مختلف برادریوں اور پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں رہنماء اور کارکنان اپنی پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگے اس حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کے جوائنت سیکٹری ڈاکٹر مسرورسیال کی جانب سے سچل گوٹھ میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے شرکت اس موقع پر دوسری پارٹیوں سے شامل ہونے والوں میں سے جیئے سندھ اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے سابقہ صدر علی میرجت ، شفقت شاہ بخاری ،ایم کیو ایم کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میرنذیرخان بروہی سمیت سیکڑوں رہنماوں نے بھی شرکت کی شمولیت پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ماضی میں ایک جماعت ایسی تھی جس نے کراچی حیدرآباد سکھر اور میرپورخاص میں کہا کہ ہم اردو بولنے والوں کی جماعت ہیں پھر انہوں نے انہیں کبھی سندھیوں سے کبھی پٹھانوں سے لڑوایا اور آخر میں انہوں نے پورے پاکستان کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی اور پاکستان کے خلاف نعرے لگوائے ، الطاف حسین کو بتایا گیا کہ اگر آپ پاکستان مخالف نعرے لگائیں گے تو کراچی کی گلی گلی میں خون بھے گا اور لوگ بغاوت کرلیں گے مگر پاکستان تحریک انصاف نے ایسا ہونے نہیں دیا ،یہاں پر ساری جماعتوں نے لوگوں کو دہوکا دیاہے لوگ انتظار میں ہیں کہ کوئی ایسی جماعت آئے جس کے ساتھ چلا جائے اور وہ صرف تحریک انصاف ہی ہے ، بڑی تیزی سے لوگ تحریک انصاف کا حصہ بن رہے ہیں سندھ کے حوالے سے پہلے دن سے ہی عمران کان کا واضع موقف رہا ہے کہ کبھی بھی کالاباغ ڈیم نہیں بن سکتا جسے سندھ اسمبلی میں رد کیا گیا ہے ہم اس کی کبھی بھی حمایت نہیں کریں گے اور سندھ کو اب مزید تقسیم ہونے نہیں دیں گے سندھ کے کسی بھی شہر میں چلے جائیں وہاں کی صورتحال سب کے سامنے ہے روڈ ہسپتالیں کوئی سہولت موجود نہیں اگر کوئی بیمار ہوجاتا ہے تو اسے کراچی لے آتے ہیں کیوں کہ وہاں کہ ہسپتالوں میں کوئی سہولت نہیں ہے ،میں سمجھتا ہوں کہ آج جن لوگوں نے اس تھریک کو جوائن کیا ہے انہوں نے جہاد کا راستہ اپنایا ہے اور جو پیپلزپارٹی میں شمولیت کرتا ہے وہ یہ کہتا ہے کہ بھائی ایک تجوری کی چابی ہمیں بھی دے دیں ، ایم کیو ایم کی اصلیت سب کے سامنے آچکی ہے ماضی میں ایم کیوایم نے بھتا خوری ٹارگٹ کلنگ کو پروان چڑھایا آئے روزہڑتالیں کرتے تھے یہ لوگ یہ نہیں دیکھتے تھے کہ ہم کسے ماررہے ہیں بس انہیں اسکور پورا کرنا ہوتا تھا لوگوں میں خوف و حراس پھلاتے تھے اور ہڑتالیں کرتے تھے ، ہم ایم کیوایم کے خلاف ہیں مگر پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کے ساتھ دوستی کی اور صبح میں ایک دوسرے کو برابھلا کہتے تھے اور رات میں ساتھ بیٹھ کر پئسے گنتے تھے ، پانامہ کے معاملے میں ازدھاوں کی گردن پر ہاتھ رکھ لیا ہے جلد یہ چور اپنی منطقی انجام کو پہنچیں گے ،اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے جوائنٹ سیکٹری ڈاکٹر مسرورسیال ، نصرت واحد ، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدربلال غفار، اکبر موریجو ، عبدالرسول بلالی ۔ ارشد شاہ ، ثمینہ سلام ، نور بنگش ، ارشد شاہ ، عبید خان ، غلام محمد گبول ،ڈاکٹر سرور ڈاھری ، خالد نیازی ، طاہر نیازی ، ستار شیخ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر