نصرت سحر کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت میں پی پی ملوث ہیں، عنایت حسین

نصرت سحر کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت میں پی پی ملوث ہیں، عنایت حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو ) کے ترجمان عنایت حسین نے سندھ اسمبلی میں ایک عورت ایم پی اے کے ساتھ پیش آنے والے شرمناک واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ غیر اخلاقی حرکت میں نہ صرف امداد پتافی اور تیمور ٹالپرہی نہیں بلکہ وزیر اعلی اور نثار کھوڑو سمیت وہ تمام میمبران ملوث ہیں جو ایک عورت ایم پی اے کے خلاف غیر تہذیب یافتہ زبان اور فرعونی رویہ سے لطف اندوز ہو رہے تھے . پارٹی کے سینٹرل سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ واقعہ پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور دیگر عورت ارکان اسیمبلی کی مجرمانہ خاموشی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ زرداری لیگ میں فرعونیت اپنے عروج پر ہے اور ان کی آنکھوں پر حوس اقتدار کی سیاہ پٹیاں بندھی ہوئی ہیں جنہیں حقیقت اور سچائی نظر نہیں آتی . ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں زرداری لیگ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کے نشے میں دھت ہوکرسندھ کی بیٹیوں کی عزت و ناموس پر وار کرنا چھوڑ دیں ورنہ سندھ کے غیرت مند عوام انہیں ہرگز معاف نہیں کریں گے

مزید : کراچی صفحہ اول