پارا چنار:25 افراد کی شہادت کے بعد علاقے کی فضا سوگوار

پارا چنار:25 افراد کی شہادت کے بعد علاقے کی فضا سوگوار

پاراچنار (آئی این پی ) پارا چنار دھماکے کے بعد ملک کی فضا سوگوار رہی ، شہر میں کاروباری مراکز بند رہے ۔ ہسپتال میں 87 زخمی زیر علاج ہیں ۔ افسوسناک واقعے پر شہر میں فضا سوگوار رہی ، ہر آنکھ اشکبار رہی ، دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے ، ہر طرف سوگ کا سماں رہا ، دھماکے میں زخمی 87 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ گورنر اقبال ظفر جھگڑا بھی سی ایم ایچ پہنچے اور شہداء کے ورثا کیلئے تین تین لاکھ ، زخمیوں کے لئے ڈیڑھ لاکھ تک امداد کا اعلان کیا ۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بارہ کلو دھماکا خیز مواد پھلوں کی پیٹی میں رکھا گیا تھا جس میں بال بیرنگ اور کیل بھی شامل تھے۔

مزید : ملتان صفحہ اول