پارا چنار:25 افراد کی شہادت کے بعد علاقے کی فضا سوگوار

پارا چنار:25 افراد کی شہادت کے بعد علاقے کی فضا سوگوار

پاراچنار(نمائندہ پاکستان) پاراچنار میں دہماکے کے دوسرے روز فضاء ساگوار اورشہر مکمل طور پر بند تھا۔پاراچنار دہماکے میں زخمیوں کے عیادت کیلئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے پاراچنار کا دورہ کیا گیا۔دورے کے دوران شہر میں غیر اعلانیہ کرفیو جیسی خالات تھی۔آرمی چیف کے پاراچنار دورے کے دوران کے آرمی ہیلی کاپٹر علاقے میں فضائی گشت کا سلسلہ جاری رہا۔ ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں زخمیوں کے عیادت اور گلدستے دےئے گئے۔پاراچنار دہماکے میں شہداء کے تعداد 25تک جاپہنچائی ہیں۔جنرل قمر باجوہ کے دورے کے موقع پر پاراچنار کے لوکل میڈیا کو کوریج کی اجازات نہیں دی گئی۔طوری بنگش قبائل کے مشران،سابق سینینٹر سجاد سید میاں،hrcpکرم ایجنسی کے عظمت علیزئی۔ایم این اے ساجد طوری۔سینٹیٹر سجاد حسین طوری،پی پی پی کرم،اے این پی،قومی وطن پارٹی کرم ایجنسی،امامیہ سٹوڈینس ارگنائزیشن پاراچنار، نے اپنے الگ الگ بیانات میں پاراچنار دہماکے کے شدید الفاظ میں مذمت کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہماکے میں جان بحق اور زخمیوں جسمیں اکثریت غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں انکو دس دس لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوسرے دں پاراچنار شہر کے تمام تجارتی مراکز بندتھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول