پاناما لیکس کا ہاتھی وہیں کا وہیں کھڑا ہے، وکلاءثبوت پیش نہ کر سکے توکیس سنجیدہ ہو جائیگا: شیخ رشید

پاناما لیکس کا ہاتھی وہیں کا وہیں کھڑا ہے، وکلاءثبوت پیش نہ کر سکے توکیس ...
پاناما لیکس کا ہاتھی وہیں کا وہیں کھڑا ہے، وکلاءثبوت پیش نہ کر سکے توکیس سنجیدہ ہو جائیگا: شیخ رشید

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قطری خط سنی سنائی بات ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں اور پاکستان سمیت دنیا کی کوئی عدالت سنی سنائی بات کو نہیں مانتی ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا ہاتھی وہیں کا وہیں  کھڑا ہے تاہم اگر منی ٹریل اور ثبوت نہ لائے جا سکے تو کیس مشکل ہو جائے گا ۔

اسرائیل نے بیت المقدس میں 600مکانات پر مشتمل یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دیدی 

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے پاناما کیس اہم دوراہے پر آگیا ہے اور قومی امنگوں کے مطابق کرپشن کے خلاف گھیرا تنگ ہو گا ۔”حکومتی وکیل ثبوت پیش نہ کر سکے تو کیس سنجیدہ ہو جائے گا “۔

مزید : قومی /اہم خبریں