عمران خان نے چوری نہیں کی تو گھبرائیں نہیں اب تلاشی ہو گی: دانیال عزیز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیگی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان اب عدالت میں پھنس گئی ہے ۔ ”عمران خان گھبرائیں نہیں اب آپ کی تلاشی شروع ہو گئی ہے “۔ سیاست کیلئے باہر سے پیسہ لانا غیر قانونی ہے۔
پاناما کیس میں وقفے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باہر سے پیسے لاکر ملک میں سیاست کرنا غیر قانونی ہے ۔”عمران خان جلسے اور لاک ڈاﺅن سے عدالت کو متاثر کرنا چاہتے ہیں “۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کرپشن کے خلاف جعلی اور بے بنیاد الزامات لگا کر سیاست چمکانے کی کوشش میں لگے ہیں۔
پاناما لیکس کا ہاتھی وہی کا وہی کھڑا ہے، وکلاءثبوت پیش نہ کر سکے توکیس سنجیدہ ہو جائیگا: شیخ رشید
دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ ہم سیاست دان ہیں اور پوری زندگی گیند کے پیچھے نہیں بھاگتے رہے ۔عمران نے خود مانا کہ دبئی سے 2ملین ڈالر چنداآیا تاہم اب انکی جان کڑکی میں پھنس گئی ہے ۔” عمران خان نے چوری نہیں کی تو گھبرائیں نہیں اب تلاشی ہو گی“۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے الیکشن کمیشن سے معافی مانگی اور اب فرار ہو گئے ۔کہاں ہے نعیم الحق ؟ آج سامنے آئے اور بتائے کہ کیوں عدالت سے بھاگے ہوئے ہیں ۔”ہم نہ بھاگنے والے ہیں اور نہ چھپنے والے ہیں“۔عمران کے خلاف آج الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کا کیس شروع ہو گیا ہے۔