نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان سے پانچویں پوزیشن چھین لی

نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان سے پانچویں پوزیشن چھین لی
نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان سے پانچویں پوزیشن چھین لی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان سے پانچویں پوزیشن چھین لی ہے۔

عمران خان نے چوری نہیں کی تو گھبرائیں نہیں اب تلاشی ہو گی: دانیال عزیز

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی ہے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کو سیریز میں کلین سویپ کر کے پانچویں نمبر پر آ گئی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

”کیا جس دن گوشت کا ناغہ ہوتا ہے اس دن اسمبلی میں تقریر نہیں ہو سکتی “، سپریم کورٹ کا جماعت اسلامی کے وکیل سے استفسار

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق بھارت تاحال پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلیا دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور نیوزی لینڈ ایک درجہ بہترین کیساتھ پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

مزید : کھیل