پوری حکومت پر الزام نہیں پھر بھی ساری حکومت پاناما کا دفاع کر رہی ہے:سپریم کورٹ

پوری حکومت پر الزام نہیں پھر بھی ساری حکومت پاناما کا دفاع کر رہی ہے:سپریم ...
پوری حکومت پر الزام نہیں پھر بھی ساری حکومت پاناما کا دفاع کر رہی ہے:سپریم کورٹ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پوری حکومت پر الزام نہیں پھر بھی ساری حکومت پاناما کا دفاع کر رہی ہے ۔

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت میں جماعت اسلامی کے وکیل کے دلائل جاری تھے جنہوں نے موقف اپنایا کہ وزیر اعظم نے کروڑوں کے تحائف لئے اور دیے ۔ وزیر اعظم پہلے کہتے تھے کہ ہر چیز کلیئر کرنا چاہتا ہوں ۔عدالت آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا ۔ وزیرا عظم نے اپنا کیس وکیل سمیت بچوں سے الگ کر دیا ۔

”کیا جس دن گوشت کا ناغہ ہوتا ہے اس دن اسمبلی میں تقریر نہیں ہو سکتی “، سپریم کورٹ کا جماعت اسلامی کے وکیل سے استفسار

دستاویزات پیش کرنے کی بجائے استحقاق کے پیچھے چھپ رہے ہیں جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آپ چاہے جتنے دلائل دیں ،ہم خاموشی سے سنیں گے ۔ جس نے جو جو برا بھلا کہنا تھا کہہ دیا ۔”جو ہونا تھا ہو گیا ، لوگ انتظار کریں “۔ عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں اور چہ مگوئیوں سے اجتناب کریں۔پوری حکومت پر الزام نہیں پھر بھی ساری حکومت پاناما کا دفاع کر رہی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں