وزیرا عظم کے وکیل نے ثبوتوں کا ذکر نہیں کیا بس قانونی نکات کا انبار لگایا : عدالت عظمیٰ

وزیرا عظم کے وکیل نے ثبوتوں کا ذکر نہیں کیا بس قانونی نکات کا انبار لگایا : ...
وزیرا عظم کے وکیل نے ثبوتوں کا ذکر نہیں کیا بس قانونی نکات کا انبار لگایا : عدالت عظمیٰ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے ثبوتوں کا ذکر ہی نہیں کیابس قانونی نکات کا انبار لگایا ۔

سپریم کور ٹ میں پاناما کیس کی سماعت میں جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم پہلے کہتے تھے کہ ہر چیز کلیئر کرنا چاہتا ہوں ۔عدالت آنے کے بعد سب کچھ بدل گیا ۔ وزیرا عظم نے اپنا کیس وکیل سمیت بچوں سے الگ کر دیا ۔ دستاویزات پیش کرنے کی بجائے استحقاق کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے تقریر میں منی ٹریل پیش نہیں کی۔

نصر ت سحر عباسی نے امداد پتافی کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

عدالت نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعظم کے وکیل نے کہا کہ فلیٹ نوازشریف کے نہیں ، اس لیے منی ٹریل نہیں دے سکتے تو جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا وزیراعظم نے کروڑوں کے تحائف لیے اور دیے ۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے وکیل نے ثبوتوں کا ذکر ہی نہیں کیا، قانونی نکات کا انبار لگایا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں