ہمیں کم کارڈاشین نہیں، اچھے لوگوں کی ضرورت ہے، دبئی پولیس

ہمیں کم کارڈاشین نہیں، اچھے لوگوں کی ضرورت ہے، دبئی پولیس
ہمیں کم کارڈاشین نہیں، اچھے لوگوں کی ضرورت ہے، دبئی پولیس

  

دبئی (ویب ڈیسک)دبئی پولیس کے نائب سربراہ ضاحی خلفان نے امریکی ٹی وی سٹار کم کارڈاشین کے گذشتہ ہفتے امارات کے دورے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں ان کی نہیں، بلکہ اچھے لوگوں کی ضرورت ہے۔کم کارڈاشین نے دبئی میں راشد پیڈیاٹرک تھراپی سنٹر میں معذور بچوں سے ملاقات کی تھی مگر ضاحی خلفان کو ان کا وہاں جانا پسند نہیں آیا اور انھوں نے ٹویٹر پر اس کی مذمت میں بیان جاری کردیا ہے۔

سعودی سیکیورٹی فورسز نے پاکستانی خاتون کو دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کر لیا

انھوں نے لکھا ہے: ''دبئی کو کم کارڈاشین کی خیراتی مراکز میں موجودگی کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ مراکز اچھے لوگوں کو مدعو کرتے ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ بہت سے اچھے لوگ موجود ہیں''۔انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں اس مرکز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مریم عثمان کو مخاطب کیا ہے اور لکھا ہے: ''معذور بچوں کو کم کارڈاشین ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے بلکہ انھیں ان لوگوں کی ضرورت ہے جو اچھے کام کرتے ہیں ''۔

امریکی فن کارہ نے دبئی میں اپنی مصروفیات کے دوران ایک میک اپ ماسٹر کلاس کا بھی انعقاد کیا تھا۔

مزید : عرب دنیا