نصرت سحر عباسی نے صوبائی وزیر امداد پتافی کو معاف کر دیا

نصرت سحر عباسی نے صوبائی وزیر امداد پتافی کو معاف کر دیا
نصرت سحر عباسی نے صوبائی وزیر امداد پتافی کو معاف کر دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فنگشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نےمعذرت کرنے اور سندھی اجرک پیش کیے جانے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر امداد پتافی کو معاف کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک گھنٹہ قبل خودسوزی کی دھمکی دینی والی اپوزیشن رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے چیمبر میں آنے والے الفا ظ بولنے پر امداد پتافی کو معاف کر دیا ۔

دوروز میں انصاف نہ ملاتو پٹرول چھڑک کر خود سوزی کر لوں گی : نصر ت سحر عباسی نے امداد پتافی کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

امداد پتافی نے سندھ اسمبلی میں اپنی نشست سے اٹھ کر نصر ت سحر عباسی کو اجرک پہنائی اور معافی بھی مانگی جس کے بعد خاتون رکن اسمبلی نے کہا کہ بہن کہنے اور چادر کے صدقے بات یہی ختم کر تی ہوں اور امداد پتافی کو بڑا دل کر کے معاف کرتی ہوں ۔سندھ کی چادر اور روایت میرے سر پر ڈال کر عزت دی گئی ۔

امداد پتافی نے اسمبلی کے فلور پر نصرت سحر عباسی سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ آپ میری بہن ہیںاور دل آزاری پر صدق دل سے معافی چاہتا ہوں۔

نصرت سحر عباسی نے بلاول اور بختاور کا معاملہ سنجیدہ لینے پر شکریہ بھی ادا کیا ۔

مزید : کراچی