عدالتی فیصلے کے بعد مخالفین سے بھی نمٹ لیں گے : خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان خیرات کے پیسے کا حساب نہیں دے رہے ، الیکشن کمیشن میں انکی تلاشی شروع ہوئی ہے مگر تلاشی اور ثبوت نہیں دے رہے بلکہ جیبوں میں ہاتھ ڈالے ہوئے ہیں کہ کوئی تلاشی نہ لے لے۔
سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد مخالفین سے بھی نمٹ لیں گے ۔ ہم سپریم کورٹ میں ثبوت دے رہے ہیں اور عمران خان صاحب ہم سے سب پوچھ رہے ہیں مگر خود الیکشن کمیشن میں کچھ نہیں بتا رہے۔
نصرت سحر عباسی نے صوبائی وزیر امداد پتافی کو معاف کر دیا
خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے اپنی والدہ کے نام پر ہسپتال بنایا اور لوگوں سے خیرات کے نام پر پیسہ لیکر کہاں کہاں لگایا یہ انہیں الیکشن کمیشن میں جواب دینا ہے ۔”عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کی منی ٹریل نہیں بتا رہے “ ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آج پھر توہین عدالت کا نوٹس ملا ہے ۔تاریخ میں پہلی بار ہے کہ شریف فیملی تیس سالوں کی ٹرانزیکنشز کا حساب دے رہی ہے۔