قطری کا خط فراڈ ہے جو بعد میں بنایا گیا، نوازشریف کا کیس تباہی کی طرف جا رہا ہے : عمران خان

قطری کا خط فراڈ ہے جو بعد میں بنایا گیا، نوازشریف کا کیس تباہی کی طرف جا رہا ...
قطری کا خط فراڈ ہے جو بعد میں بنایا گیا، نوازشریف کا کیس تباہی کی طرف جا رہا ہے : عمران خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قطری کا خط فراڈ ہے جو بعد میں بنایا گیا ہے اور کہتا ہے کہ مے فیئر فلیٹس مریم کے نہیں بلکہ حسین نواز کے ہیں ۔”لندن فلیٹس کی اصل مالک مریم نواز ہیں “۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ قطری کا خط ختم ہو تا ہے تو منی ٹریل بھی ختم ہو گئی ، وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں کہا ہمارے پاس منی ٹریل کے سارے ثبوت موجود ہیں ۔نوازشریف کا سارا کیس تباہی کی طرف جار ہاہے۔ اگر یہ سچے ہیں تو بی بی سی اور آئی سی آئی جے کو عدالت میں لیکر جائیں ۔

وزیرا عظم کے وکیل نے ثبوتوں کا ذکر نہیں کیا بس قانونی نکات کا انبار لگایا : عدالت عظمیٰ

انکا کہنا تھا کہ پاناما کا معالہ اٹھانے والے صحافی نے تصدیق کی ہے کہ لندن فلیٹس کی اصل مالک مریم نواز ہیں ۔ عدالت میں ثبوتوں کی بجائے ٹیکنیکل باتوں کے انبار لگائے گئے۔ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ میں اقتدار میں آئے بغیر ہی کرپٹ ہو گیا ہوںجو کبھی نہیں ہوا ۔

عمران خان نے کہا کہ قوم سوالوں کے جواب چاہتی ہے مگر انہوں نے ساری قوم کو پھنسایا ہوا ہے کبھی ایک جھوٹ اور کبھی دوسرا جھوٹ ۔ خواجہ آصف نے بھی کہا کہ نوے کی دہائی میں لندن فلیٹس خریدے گئے۔

مزید : قومی /اہم خبریں