بھارتی اداکارہ شردھا کپور برقع اوڑھ کر ممبئی کی گلیوں میں گھومنے لگیں

بھارتی اداکارہ شردھا کپور برقع اوڑھ کر ممبئی کی گلیوں میں گھومنے لگیں
بھارتی اداکارہ شردھا کپور برقع اوڑھ کر ممبئی کی گلیوں میں گھومنے لگیں

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ شردھا کپور برقع اوڑھ کر ممبئی کی گلیوں میں گھومنے لگیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور برقع اوڑھ کر ممبئی کے علاقے ناگ پاڑہ کی گلیوں میں گھوم رہی ہیں وہ یہ کام انڈر ورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم کی بہن کی زندگی پر بننے والی فلم کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کررہی ہیں۔شردھا کپور نے فلم کے لیے داﺅد ابراہیم کے بھانجوں اور دیگر خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ حسینہ پاریکر کی سکول ٹیچر سے بھی ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور حسینہ پاریکر نے خود بھی فلم کے سیٹ پر پہنچ کر سب کو حیران کردیا تھا۔

مزید : تفریح