کسٹم انٹیلی جنس نے 8کروڑ روپے مالیتی بھارتی سمگل شدہ سامان پکڑ لیا

کسٹم انٹیلی جنس نے 8کروڑ روپے مالیتی بھارتی سمگل شدہ سامان پکڑ لیا
کسٹم انٹیلی جنس نے 8کروڑ روپے مالیتی بھارتی سمگل شدہ سامان پکڑ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن شوکت علی کو اپنے ذرائع سے پاکستان میں بھارتی لیڈیز ملبوسات کی سمگلنگ کی اطلاع ملی جنہوں نے افسروں اور اہلکاروں کی چھاپہ مار ٹیم خفیہ طور پر تیار کرکے اسلام آباد لاہور موٹروے پر متحرک کردیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اس ٹیم نے سیال موڑ کے قریب تین ٹرکوں کو روک کر اس میں لدے ہوئے لیڈی ملبوسات جن کی مالیت تقریباً 8 کروڑ بتائی گئی ہے، کو قبضے میں لے لیا۔ پکڑے گئے لیڈی ملبوسات میں جدید ساڑھیاں، لہنگے، غرارے، شرارے، بلاﺅز، پیٹی کوٹ اور دوسرے لیڈیز انڈر گارمنٹس اپرز، ٹائٹس برآمد کرلئے۔ یہ ٹیم ڈائرکٹریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن فیصل آباد کی ہے جس سے سیال موڑ ریسٹ ایریا میں ان تین ٹرکوں کو گھیرے میں لے کر ان پر لدے ہوئے بھارتی سمگل شدہ قیمتی لیڈیز ملبوسات برآمد کئے یہ سمگل شدہ کروڑوں کا بھارتی سامان راولپنڈی سے لاہور سے جایا جارہا تھا کسٹم حکام نے وئیر ہاﺅس میں سامان پہنچاکر سربمہر کردیا ہے۔ سمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں.

31 دسمبر 2016ءکو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ماڑی پٹرولیم کمپنی کو 1846.449 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع

 کسٹم انٹیلی جنس نے 8 کروڑ روپے مالیتی خواتین کے شادی بیاہ پارٹیوں کے ملبوسات قبضے میں لے لئے۔ اخبار کے مطابق بھارت نے افغانستان کے راستے اپنا مال پاکستان کے بڑے شہروں میں پہنچانا شروع کردیا ہے۔ یہ سامان جن تاجروں کا تھا، جن تاجروں کو پہنچایا جانا تھا، ان کو بھی تفتیش میں شامل کیا جائے گا تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ بھارتی سمگلروں نے افغانستان اور پاکستان کے کن سمگلروں کو ساتھ ملا کر پاکستان میں خواتین کے بیش بہا ملبوسات کی مارکیٹوں میں سامان پہنچانا شروع کیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -