بش اور اوباما کے نقش قدم پر نہ چلنا افغان پالیسی پر نظرثانی کریں، افغان طالبان کا ٹرمپ کو پیغام

بش اور اوباما کے نقش قدم پر نہ چلنا افغان پالیسی پر نظرثانی کریں، افغان ...
بش اور اوباما کے نقش قدم پر نہ چلنا افغان پالیسی پر نظرثانی کریں، افغان طالبان کا ٹرمپ کو پیغام

  

کابل (ویب ڈیسک) افغان طالبا نے امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ انہیں باراک اوباما اور جارج بش کے نقش قدم کی پیروی کے بجائے افغانستان کے بارے میں امریکی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

جرمن خبر رساں ادارے کی رپورٹ طالبان کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے جاری کئے جانے والے ایک پیغام میں کہا گیا کہا مریکہ اور نیٹو اتحادی افغانستان میں ناکام ہوچکے ہیں اور اگر جارحیت جاری رہی تو وہ وقت زیادہ دورنہیں ہوگا جب ٹرمپ کی سربراہی میں امریکی فوجیوں کو زیادہ ہلاکتوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ طالبان نے کہا کہ گزشتہ 16 برسوں کے دوران کئی ملین ڈالرز ضائع کئے گئے۔ ہزار ہا امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے جبکہ کوئی طریقہ ایسا نہیں چھوڑا گیا جسے آزما یا نہ گیا ہو مگر صرف امریکہ بلکہ اس کے نیٹو اتحادی بھی اپنی تمام تر طاقت کے ساتھ تھک چکے ہیں۔

اسرائیل نے بیت المقدس میں 600مکانات پر مشتمل یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دیدی

افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کای کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید : بین الاقوامی