سی پیک تحفظ کیلئے خصوصی سیکیورٹی ڈویژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

سی پیک تحفظ کیلئے خصوصی سیکیورٹی ڈویژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری
سی پیک تحفظ کیلئے خصوصی سیکیورٹی ڈویژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزارت داخلہ نے پاک چین اقتصادی راہداری کے لیے بنائی گئی خصوصی سیکیورٹی ڈویژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ خصوصی سیکیورٹی ڈویژن سی پیک کے تحت چلنے والے تمام ترقیاتی منصوبوں اور ان پر کام کرنیو الے چینی کارکنوں کی حفاظت کرے گا۔

پاناما لیکس کا ہاتھی وہی کا وہی کھڑا ہے، وکلاءثبوت پیش نہ کر سکے توکیس سنجیدہ ہو جائیگا: شیخ رشید

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خصوصی سیکیورٹی ڈویژن میں 13 ہزار 700 اہلکار ہوں گے جبکہ اس کے 9 بٹالینز کو 6 ونگز میں تقسیم کیا گیا ہے۔منصوبہ بندی ڈویژن کے ایک عہدیدار کے مطابق صوبائی حکومتوں کی جانب سے درخواستیں موصول ہونے کے بعد وزارت داخلہ خصوصی سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکاروں کو ان صوبوں میں جاری سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کرے گی۔

مزید :

اسلام آباد -