کرکٹ بورڈ مصباح کی ”طویل مہمان نوازی “سے اکتانے لگا

کرکٹ بورڈ مصباح کی ”طویل مہمان نوازی “سے اکتانے لگا
کرکٹ بورڈ مصباح کی ”طویل مہمان نوازی “سے اکتانے لگا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ویب ڈیسک)کرکٹ بورڈ مصباح الحق کی ”طویل مہمان نوازی “سے اکتانے لگا ،جہاں چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر یوٹرن لے لیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل تک مصباح کو مزید کھیلنے کا مشورہ دینے والے شہریار خان کا کہنا ہے کہ اگر مصباح اب ریٹائر ہونا چاہیں تو ہم انہیں نہیں رو کیں گے۔

جنوبی افریقہ کے باہر عمران طاہر نے وکٹ لینے کا جشن مناتے ہوئے قمیز اٹھائی تو نیچے سے جنید جمشید کی تصویر والی شرٹ نکل آئی،جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا مصباح الحق بے مثال کھلاڑی اور بہترین کپتان ہیں ،ا ن کی ملک کیلئے بہت خدمات ہیں،جنہیں بھلایا نہیں جاسکتالیکن اگروہ اب ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کریں گے تو ا نہیں منع نہیں کیا جائے گا۔یادر ہے کہ مصباح الحق نے گزشتہ سال کرکٹ کو خیر باد کہنے کا عندیہ دیا تھا جس پر شہریار خان نے نہ صرف ان سے مزید کچھ عرصہ کھیلنے کی درخواست کی تھی بلکہ انہیں 2018تک ٹیم کی قیادت کرتے رہنے کا بھی کہا تھا،ادھر مصباح الحق نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ ہارنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ کرکٹ کو خیر باد کہنے کا سوچ رہے ہیں مگر اسی دوران چیئر مین پی سی بی کی جانب سے بیان سامنے آگیا کہ انہیں شکست سے دلبرداشتہ ہونے کے بجائے دورہ ویسٹ انڈیز تک ٹیم کیساتھ رہنا چاہئے جس کے بعد مصباح نے اپنا ارادہ بدل لیا مگر اب بورڈ سربراہ نے ٹیسٹ کپتان کی رخصتی کے حوالے سے پینترا بدلتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ کرکٹ چھوڑنا چاہیں تو ہم انہیں نہیں روکیں گے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل شہریارخان نے موجودہ ون ڈے کپتان اظہرعلی کے بارے میں بھی کہاتھا کہ وہ بطور کپتان بورڈکا اعتماد کھوچکے ہیں اور ان کی ون ڈے ٹیم میں جگہ پر بھی سوالیہ نشان موجود ہے۔

مزید : کھیل