نہر سے ملنے والا گیند نما بم پھٹ گیا، بچہ شدید زخمی

نہر سے ملنے والا گیند نما بم پھٹ گیا، بچہ شدید زخمی
نہر سے ملنے والا گیند نما بم پھٹ گیا، بچہ شدید زخمی

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) بچے کو نہر سے ملنے والا گیند نما بم اینٹ سے مارنے پر پھٹ گیا ‘ بچے کی ایک ٹانگ اور ایک بازو جسم سے الگ ہوگیا۔ تھانہ منصور آباد کے علاقہ اکبر آباد ملک پور گلی نمبر5کے رہائشی ندیم کا 10 سالہ بیٹا فیصل گزشتہ صبح اپنے دوستوں کے ہمراہ نہر رکھ برانچ کی بندش کے سبب کھڑے پانی میں مچھلیاں پکڑنے گیا تو اسے وہاں سے ایک کھلونا نما دیسی ساختہ بم ملا جو آہنی گیند کی طرح تھا ‘ بچے نے اسکو چیک کرنے کی غرض سے اینٹ سے ضرب لگائی تو گیند نما بم کے اندر موجود آتش گیر مادہ پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں زبردست دھماکہ ہوا اور دھواں ہر طرف پھیل گیا۔قریب گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ بم پھٹنے سے بچے فیصل کی ایک ٹانگ اور بازو تن سے جدا ہو گئے۔

پاکستان کا وہ مزار جس کی طرح کا مزار دنیا میں کوئی اور نہیں، یہ کس نے بنایا اور اندر کیا ہے؟ جان کر ہر مسلک کے ہر مسلمان کو بے حد فخر ہوگا

ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقہ کا محاصرہ کرکے شواہد اکٹھے کر لئے۔ ایس ایچ او منصور آباد سب انسپکٹر ناصر عظیم کے مطابق یہ کوئی تخریب کاری نہیں ہے۔ دیسی ساختہ بم بھارت کی جانب سے نہر کے پانی میں بہہ کر آیا۔ بچے نے اسے کھلونا سمجھ کر توڑنے کی کوشش کی۔

مزید : فیصل آباد