ایران اور دبئی نے پاکستان سے چاول کی خریداری بند کر دی

ایران اور دبئی نے پاکستان سے چاول کی خریداری بند کر دی
ایران اور دبئی نے پاکستان سے چاول کی خریداری بند کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن) ایران اور دبئی نے پاکستان سے چاول کی خریداری روک دی جس سے چاول کی برآمدات میں مسلسل کمی کا رجحان ہے ، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چاول کی ایکسپورٹ 16 کروڑ ڈالر کم ہوئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 20 فیصد تک کم ہے ، علاوہ ازیں چاول کے زیر کاشت رقبے میں بھی نمایاں کمی آ رہی ہے۔

چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 40فیصد حصص خرید لیے ،معاہدے پر دستخط ہوگئے

سال 2015 ء کے دوران پنجاب میں 18لاکھ 77 ہزار ہیکٹر رقبے پر چاول کاشت کیا گیا جو پچھلے سال کم ہو کر 17 لاکھ 89 ہزار ہیکٹر رہ گیا تھا، ،جبکہ رواں برس 18 لاکھ ایکڑ رقبے پر چاول کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود 17 لاکھ ہیکٹر رقبے پر چاول کی کاشت ممکن ہوئی ہے جو مقررہ ہدف سے پانچ فیصد تک کم ہے۔ سٹیٹ بنک کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق چاول کی پیداوار مالی سال 2016-17ءکے ہدف اور گزشتہ برس کی سطح دونوں کے کم رہنے کا امکان ہے ، جبکہ اس کمی کا مرکز پنجاب ہے جہاں باسمتی چاول سب سے زیادہ پیدا ہوتا ہے۔

مزید :

بزنس -