پاکستان عوامی تحریک نے 27جنوری سے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا

پاکستان عوامی تحریک نے 27جنوری سے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا
پاکستان عوامی تحریک نے 27جنوری سے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان عوامی تحریک نے صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر صوبائی حکومت کیخلاف 27جنوری سے احتجاج کا علان کر دیا ہے ۔احتجاجی تحریک کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔خرم نواز گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

مزید : لاہور