”وعدے کے باوجود پل تعمیر نہیں کیا گیا “، ملتان میں شہری میٹرو بس انتظامہ کیخلاف سراپا احتجاج

”وعدے کے باوجود پل تعمیر نہیں کیا گیا “، ملتان میں شہری میٹرو بس انتظامہ ...
”وعدے کے باوجود پل تعمیر نہیں کیا گیا “، ملتان میں شہری میٹرو بس انتظامہ کیخلاف سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان میں شہری میٹرو بس انتظامیہ کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔

سماءٹی وی کے مطابق ملتان کے علاقہ شالیمار کالونی کے رہائشیوں نے وعدے کے مطابق پل تعمیر نہ ہونے پر میٹرو بس انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سٹرکیں بلاک کر دیں اور حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی ۔

پاکستان عوامی تحریک نے 27جنوری سے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا

شہریوں کا کہنا ہے کہ کل ملتان میں میٹرو بس کے افتتاح کے لیے وزیر اعظم کی آمد پر بھی شدید احتجاج کیا جائے گا۔ دوسری جانب ملتان کے دکانداروں نے بھی کل احتجاجاُُ اپنی دکانیں بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
شالیمار کالونی کے رہائشی مرد اور خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں کی بڑی تعداد احتجاجی مظاہرے میں شریک تھی جنہوں نے وعدے کے باوجود پل تعمیر نہ ہونے پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ افتتاح سے قبل پل کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے۔

مزید :

ملتان -